پاکستان میں کوروناوائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 34ہزار336ہوگئی

شائع 13 مئ 2020 10:00am
فائل فوٹو

لاہور،کراچی:پاکستان میں ایک دن میں کورونا کیسز میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے ،جس کے بعد کوروناوائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد34ہزار336ہوگئی جبکہ737افراد جاں بحق ہوئے۔

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے۔

ملک میں کورونا کے وار تیز ہوگئے،گزشہ 24گھنٹےکےدوران مزید 2ہزار 255کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کوروناکےمریضوں کی تعداد34ہزار 336ہوگئی۔

آج کے کیسز کی صورتحال

آج13مئی بروزبدھ کو بھی پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے تصدیق شدہ کیسز سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے،ملک میں آج کورونا کے مزید1662مریض سامنے آئےجبکہ 13ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔

پنجاب میں 1356،خیبرپختونخوا میں 146،بلوچستان میں 97،اسلام آباد میں 43،گلگت بلتستان میں 18اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے2کیسز رپورٹ ہوئےجبکہ خیبر پختونخوا میں 10اورپنجاب میں 3مریض  کورونا وائرس کے باعث جان سے گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائر س سے پنجاب سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد13ہزار225ہوگئی جبکہ سندھ میں12ہزار 610افرادکوروناوائرس کا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں5ہزار021،بلوچستان میں2ہزار158،گلگت بلتستان میں475،اسلام آباد میں759اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے88کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے مزید31مریض جاں بحق ہوئے،جس کے بعد اموات کی تعداد737ہوگئی۔

کورونا وائرس سے خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں267افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ پنجاب میں 214، سندھ میں 218،بلوچستان میں27،اسلام آباد میں 6 اور گلگت بلتستان  میں4 اورآزاد کشمیر میں کورونا کے باعث ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن  سینٹر کے مطابق ملک بھرمیں کورونا سےمتاثرہ 24ہزار787مریض زیرعلاج ہےجبکہ پاکستان میں اب تک 8ہزار 812مریض  کورونا سے مکمل صحت یاب ہوچکےہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران11 ہزار848کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 2255افراد میں کورونا وائرس پایا گیاجبکہ ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 3 لاکھ 17ہزار699افراد کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔